Thursday, November 12, 2026
 

لیاری ندی میں لاپتہ بچے کی تلاش اندھیرے کے باعث روک دی گئی، صبح دوبارہ آپریشن ہوگا

 



شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں لیاری ندی میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے بچے کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن اندھیرا ہونے کے باعث عارضی طور پر روک دیا گیا، سرچ آپریشن دن کی روشنی میں آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تلاش کا عمل شروع کیا۔ ٹیم نے کافی دیر تک ندی میں سرچ آپریشن جاری رکھا تاہم اندھیرا بڑھنے کے باعث کارروائیاں روکنا پڑیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے دوبارہ سرچ آپریشن آج دن کی روشنی میں شروع کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل