Saturday, November 14, 2026
 

لاہور: شیر کے حملے سے شہری کے جاں بحق ہونے کا مقدمے میں اہم پیش رفت 

 



لاہور کے علاقے کاہنہ میں شیر کے حملے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ  جاں بحق طلحہ کے ورثا نے گرفتار دونوں ملزمان کو معاف کردیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان فیاض احمداور نعمان حسن کو ضمانت پررہا کردیا، جوڈیشل مجسریٹ قیصر ریاض نے مقدمے کی سماعت  کی، پولیس نے گرفتار دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ تحریری حکم  میں کہا گیا کہ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کے لیے 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا،  دوران سماعت جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا، قانونی ورثا نے بیان دیا کہ ملزمان کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کرتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے راضی نامے کی مخالفت کرتے ہوئے بیان دیا کہ ملزمان نے سنگین جرم کیا لہذا ریمانڈ دیا جائے، قانونی ورثا نے نا صرف بیان دیا بلکہ بیان حلفی بھی جمع کرایا ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کیا جاتا ہے، ملزمان کی 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل