Loading
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو اسٹار شپ راکٹ کی واپسی کے تاریخی مشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، سپر ہیوی بوسٹر خلیج میکسیکو کے اوپر دھماکے سے پھٹ کر سمندر میں جا گرا۔
اسپیس ایکس نے پہلی بار اسٹار شپ راکٹ کو خلا میں بھیجنے کے بعد مکمل طور پر واپس لانے اور اسی لانچنگ ٹاور پر اتارنے کی کوشش کی تھی جہاں سے اسے روانہ کیا گیا تھا۔
کمپنی کے منصوبے کے مطابق راکٹ کے پہلے مرحلے کے بوسٹر کو مکینیکل بازوؤں، جنہیں ’چاپ اسٹکس‘ کہا جاتا ہے، کی مدد سے پکڑنا تھا۔
https://www.facebook.com/spacecom/videos/spacexs-super-heavy-booster-exploded-just-before-splashing-down-in-the-gulf-of-m/1454358286905092/
تاہم، واپسی کے دوران بوسٹر کو ٹیکساس کے شہر بوکا چیکا میں واقع لانچنگ سائٹ کی جانب واپس لانے کے بجائے اس کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔ بعد ازاں سپر ہیوی بوسٹر خلیج میکسیکو کے اوپر چند لمحوں تک فضا میں معلق رہا، جس کے بعد وہ زور دار دھماکے سے آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا اور سمندر میں جا گرا۔
اسپیس ایکس کا مقصد اسٹار شپ کو مکمل طور پر دوبارہ قابلِ استعمال بنانا ہے تاکہ اسے بار بار خلائی پروازوں کے لیے استعمال کیا جا سکے اور مستقبل میں خلائی سفر کے اخراجات کم کیے جا سکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل