Loading
گڈاپ سٹی تھانے سے مبینہ طور پر ملزم فرار ہوگیا جس کے بعد غلفلت برتنے پر 3 پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیا گیا ، ایس ایس پی ملیر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے سے مبینہ طور پر زیر حراست ملزم فرار ہوگیا، ابتدائی طور پر زیر حراست ملزم کو گڈاپ سٹی میں ہونے والی 8 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ملزم بتایا جارہا تھا ۔
تاہم ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیر زادہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزم کا 8 کروڑ روپے والی ڈکیتی کی واردات سے کوئی تعلق نہیں جبکہ تاجر کشن چند کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں انکا کہنا تھا کہ فرار ہونےوالے ملزم کا ان کے گھر ہونے والی واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ چوری کے شبے میں ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا تھا، جو پولیس اہلکاروں کی تحویل سے فرار ہوگیا۔
ملزم کے فرار ہونے پر زیرِ حراست تینوں پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کر دیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ غفلت اور لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ فرار ملزم کا تعلق موٹر سائیکل گینگ سے تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل