Tuesday, November 17, 2026
 

گورنرپنجاب کی فریال تالپور کے ہمراہ داتا صاحب، بی بی پاکدامن اور حضرت میاں میر کے مزارات پر حاضری

 



گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کے ہمراہ داتا صاحب، بی بی پاکدامن اور حضرت میاں میر کے مزارات پر حاضری دی۔ فریال تالپور،گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان اور راجہ پرویزاشرف کے ہمراہ لاہور کی سڑکوں پر نکل آئیں۔فریال تالپور نے داتا صاحب کی چوکھٹ پر بیٹھ کر دعاکی۔فریال تالپور نے بی بی پاکدامن اور میاں میر کے مزارات پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔فریال تالپور نے بی بی پاکدامن کے احاطے سے مزار کے لیے پھولوں کی پتیاں اور اگربتیاں بھی خریدیں۔فریال تالپور نے مزارات پر زائرین میں تبرک بھی تقسیم کیا۔ فریال تالپور نے مزارات پر حاضری دیتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور صوفیائے کرام کی دین کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بزرگان دین نے اپنے قول و فعل سے دین اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔بزرگان دین کی درسگاہوں پر حاضری دینےسے روح کو تسکین ملتی ہے۔صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔بزرگان دین نے اپنے قول فعل اے نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کو بھی امن اور بھائی چارے کا درس دیا۔ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی روشنی پھیلانے میں صوفیائےکرام کا کردار اہم ہے۔درگاہوں پر آنے والے زائرین کے لیے ہرقسم کی سہولیات کو ممکن بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسلام کے نام پر مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔دین اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔سندھ،پنجاب،کے پی کے اور بلوچستان سب بھائی بھائی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل