Tuesday, November 17, 2026
 

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت 

 



پی ٹی آئی احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ کر دی۔ ضمانت منسوخی کے بعد عدالت نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم  دیا اور کہا  کہ پولیس کے مطابق ملزم پہلے ہی ایک اور کیس میں پولیس حراست میں ہے۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا ، عدالت نے فریقین کو 25 نومبر کو ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم  دیا اور ٹرائل کورٹ کو دوبارہ ضمانت کیس سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے پراسیکوشن کی ضمانت منسوخی درخواست کا فیصلہ جاری کر دیا، پراسیکوٹر جنرل اسلام آباد منظور احمد ججہ نے ضمانت منسوخی کیس کی پیروی کی،   اسلام آباد ہائیکورٹ   نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا تکنیکی بنیادوں پر ٹرائل کورٹ نے ملزم کو ضمانت دی، ملزم کے وکیل کا کہنا ہے ضمانت منظوری ڈیڑھ سال پہلے منظور ہوئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے وکیل کے مطابق ضمانت کے بعد ہر سماعت پر ملزم ٹرائل میں پیش ہوتا رہا ہے ، تسلیم شدہ ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے مزید انکوائری کی کوئی وجہ نہیں دی،  ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منسوخی درخواست منظور کرکے ضمانت منسوخ کی جاتی ہے، ٹرائل کورٹ کے سامنے 25 نومبر کو فریقین پیش ہوں عدالت دوبارہ فیصلہ کرے۔ پی ٹی آئی 26 نومبر 2024 احتجاج کے روز سری نگر ہائی وے پر واقعہ پیش آیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل