Loading
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک پراسرار اشارہ شیئر کرکے مداحوں کو ایک بار پھر تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔
41 سالہ النصر کے اسٹار کھلاڑی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مسکراتے ہوئے انگلیوں سے ایک منفرد اشارہ کرتے دکھائی دیے۔
انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا وہ اب تک اس اشارے کا مطلب سمجھ پائے ہیں؟
Have you figured it out yet? ???? pic.twitter.com/BPrT83GDAb
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) November 16, 2026
رونالڈو اس سے قبل بھی النصر کی کامیابیوں اور اپنے گولز کے بعد یہی اشارہ کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ اشارہ ممکنہ طور پر رومن ہندسوں میں ایک ہزار کی علامت انگریزی حرف ’ایم‘ سے متعلق ہوسکتا ہے جبکہ بعض مداح اسے ان کے بیٹے میٹیو سے بھی جوڑ رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈو کے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 985 ہوچکی ہے اور وہ تاریخی 1000 گولز کے سنگ میل سے صرف 15 گول دور ہیں۔
تاہم رونالڈو یا النصر کلب کی جانب سے اس اشارے کی حقیقت واضح نہیں کی گئی۔
بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد رونالڈو اب مکمل توجہ کلب فٹبال پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
مداحوں کو انتظار ہے کہ آیا ان کا پراسرار اشارہ واقعی 1000 گولز کے ہدف کی جانب اشارہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور کہانی چھپی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل