Loading
پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے گھریلو تعلقات اور خاندانوں کے ٹوٹنے سے متعلق ایک اور متنازع بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔
مقبول پاکستانی ڈراموں کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک خاتون صحافی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ گھر ٹوٹنے کی بنیادی ذمہ داری عورت پر عائد ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرد چاہے کچھ بھی کر لے، وہ گھر نہیں توڑ سکتا، حتیٰ کہ وہ گھر کی بنیادیں کھوکھلی کرتا رہے تب بھی گھر قائم رہتا ہے۔
ڈرامہ نگار کے مطابق گھر کو بنانے یا بگاڑنے کی اصل طاقت عورت کے پاس ہوتی ہے۔
گفتگو کے دوران خاتون صحافی نے بھی خلیل الرحمان قمر کے مؤقف سے اتفاق کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل