Tuesday, November 17, 2026
 

بی آئی ایس پی میں 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ

 



بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ خواتین ہوں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی، اب یہ خواتین بھی مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں بی آئی ایس پی سے مالی معاونت حاصل کرسکیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل