Tuesday, November 17, 2026
 

کامیڈین آدی عدیل امجد کے وزن میں حیران کن کمی، مداح دنگ رہ گئے

 



پاکستانی اداکار، کامیڈین اور میزبان آدی عدیل امجد نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ مختلف ڈراموں، فلموں اور ریئلٹی شوز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے آدی عدیل امجد ان دنوں اپنے بدلے ہوئے حلیے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ایک گیم شو پروگرام میں نظر آنے والے اداکار پہلے کے مقابلے میں خاصے دبلے دکھائی دیے، جبکہ ان کے چہرے کی ساخت میں بھی واضح تبدیلی نظر آئی۔ سوشل میڈیا پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا موازنہ کیا جا رہا ہے، جس پر مداح حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ آدی نے اتنا وزن کیسے کم کیا جبکہ دوسرے نے مذاقاً کہا کہ شاید انہوں نے فیصل قریشی سے ڈائٹ پلان لیا ہے۔ ایک اور صارف نے وزن کم کرنے والی دوا ’اوزیمپک‘ کے استعمال سے متعلق سوال اٹھایا۔ تاہم اداکار نے تاحال اپنے وزن میں کمی کے طریقے یا کسی دوا کے استعمال کی تصدیق نہیں کی۔         View this post on Instagram                      

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل