Tuesday, November 17, 2026
 

ایران کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

 



ایران کے ممتاز مذہبی رہنما اور دینی عالم آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کے دفتر سے جاری بیان میں وفات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ وحید خراسانی کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم ایران کے شہر مشہد میں حاصل کی۔ وہ اپنی زندگی میں دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے اور طویل عرصے تک علمی و تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کا تدریسی سلسلہ 2018ء تک جاری رہا، تاہم بیماری کے باعث اس کے بعد انہیں باقاعدہ تدریس ترک کرنا پڑی۔ ان کی وفات پر نمازِ جنازہ اور تدفین کے انتظامات سمیت دیگر تفصیلات کا اعلان ان کے دفتر کی جانب سے متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل