Loading
خیبر پختونخوا کے تمام میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی کی راہ ہموار ہوگئی۔
پالیسی بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف سی پی ایس پاس ڈاکٹرز بھی اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں کے لیے اہل ہوں گے، ایم ٹی آئی پالیسی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نوشیروان برکی نے باضابطہ وضاحت جاری کردی۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ ضرورت کے تحت سابق ٹرینی رجسٹرارز کو ایک سال کی متعین مدت کے لیے دوبارہ میڈیکل آفیسر بھرتی کیا جا سکے گا، ایف سی پی ایس پاس اور لازمی دو سالہ پوسٹ ٹریننگ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامی پر درخواست دے سکیں گے۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے درکار دو سالہ تجربے کی کمی کو بطور میڈیکل آفیسر محدود مدت کی سروس سے پورا کیا جا سکے گا، پالیسی بورڈ کا مراسلہ تمام ایم ٹی آئیز کے بورڈز آف گورنرز، ڈینز، میڈیکل ڈائریکٹرز اور محکمہ صحت کو ارسال کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل