Loading
سندھ ہائیکورٹ نے ہل پارک میں پہاڑ کی کٹائی اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر کی درخواستوں پر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، کے ایم سی اور ڈائریکٹر پارک سے جواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ میں ہل پارک میں پہاڑ کی کٹائی اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
بلڈر نے عدالت سے تعمیرات کی اجازت کی استدعا کردی۔ جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواست زیر سماعت ہے۔
جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلے تک تعمیرات کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔ پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھی۔ کے ایم سی نے بھی مذکورہ اراضی کو ہل پارک کا حصہ قرار دیا ہے۔
عدالت نے پی ای سی ایچ ایس، کے ایم سی سوسائٹی اور ڈائریکٹر پارک سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل