Tuesday, November 17, 2026
 

لاہور: طلاق کی رنجش پر خاتون کے قتل کا الزام، نامزد ملزم گرفتار

 



لاہور میں طلاق کی رنجش پر خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں چوہنگ پولیس نے نامزد ملزم شبیر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اپنی بیٹی اور ملزم کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ جہیز کا سامان لینے گئی تھیں جہاں ملزم نے مبینہ طور پر دوپٹے سے گلا گھونٹ کر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پانچ روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئیں۔ چوہنگ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد اور جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل