Wednesday, November 18, 2026
 

امریکا، سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش بے نقاب، "را" ایجنٹ نکھل گپتا انجام کے قریب

 



بھارتی خفیہ ایجنسی"را"کی ایما پربیرونِ ملک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کے شکنجہ میں آگیا۔ بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرزنے امریکہ میں قتل وغارت گری میں ملوث "را" کے ایجنٹ نکھل گپتا کیلئے 24 سال سے زائد سزا کی سفارش کر دی۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو 20 نومبرکوسزا سنائی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق مئی 2023 میں را کے  ایجنٹ  وکاش یادو نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کیلئے نکھل گپتا کو بھرتی کیا تھا، امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ "را" نے نکھل گپتا کو اضافی رقم دینے کے ساتھ ساتھ منشیات بردار طیارے کی منی پورایئرپورٹ پر کلیئرنس اور اسلحے کی خرید و فروخت میں مدد کی پیشکش بھی کی۔ "را" نے نکھل گپتا کو اضافی رقم دینے کے ساتھ ساتھ منشیات بردار طیارے کی منی پورایئرپورٹ پر کلیئرنس اور اسلحے کی خرید و فروخت میں مدد کی پیشکش بھی کی۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گزشتہ سال سماعت کے دوران بھارتی شہری نکھل گپتا اوروکاش یادو کا پاکستان اورنیپال میں ایک اور قتل کی منصوبہ بندی  کابھی انکشاف ہوا تھا۔ نکھل گپتا نے مئی 2023 میں پاکستان میں ایک ہدف کے قتل کے سلسلے میں بھی "را" ایجنٹ وکاش یادو سے رابطہ کیا تھا، دونوں بھارتی شہری نکھل گپتا اور وکاش یادو  کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ واضح رہے نکھل گپتا 13 فروری 2026 کو "را" کے ایجنٹ سے روابط، سکھ رہنما کے قتل کی سازش، قتل کیلئے اجرت دینے اورمنی لانڈرنگ کے الزامات تسلیم کر چکا ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل