Loading
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی، اوپن میرٹ پر داخلوں کا کم سے کم میرٹ 93.297 فیصد رہا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 95.3697 فیصد رہا جبکہ سب سے کم میرٹ رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین کے میڈیکل کالج کا 93.297 فیصد رہا۔
ترجمان کے مطابق 19 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3 ہزار 796 نشستیں مختص ہیں۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.875 فیصد، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا 94.3917 فیصد، نشتر میڈیکل کالج ملتان کا 94.1889 فیصد اور راولپنڈی میڈیکل کالج کا 94.0131 فیصد رہا۔
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 93.8972 فیصد، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا 93.7121 فیصد، فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا 93.7106 فیصد اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا 93.5636 فیصد رہا۔
گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا میرٹ 93.5045 فیصد، ساہیوال میڈیکل کالج کا 93.4773 فیصد، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا 93.4717 فیصد اور نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا 93.4394 فیصد رہا۔
سرگودھا میڈیکل کالج کا میرٹ 93.4227 فیصد، ڈی جی خان میڈیکل کالج کا 93.3694 فیصد، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا 93.3583 فیصد اور نارووال میڈیکل کالج کا 93.3561 فیصد رہا۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق رواں سال قائم ہونے والے مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کا کم سے کم میرٹ 93.3121 فیصد جبکہ رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین کے میڈیکل کالج کا میرٹ 93.297 فیصد رہا۔
یو ایچ ایس نے اوورسیز سمیت مختلف کوٹہ نشستوں پر داخلوں کی سلیکشن لسٹیں بھی جاری کردی ہیں۔ اوورسیز کیٹگری پر کم سے کم میرٹ 87.4717 فیصد، خصوصی طلبہ کی نشستوں پر 89.9609 فیصد، پسماندہ اضلاع کی کیٹگری پر 88.3778 فیصد، ریسیپروکل کیٹگری میں 93.3293 فیصد جبکہ چولستان کے لیے مخصوص نشست پر میرٹ 93.1591 فیصد رہا۔
ترجمان کے مطابق منتخب امیدواروں کو فیس جمع کروانے کے لیے 21 نومبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔ امیدوار داخلہ پورٹل سے فیس چالان ڈاؤن لوڈ کرکے آن لائن فیس جمع کرواسکتے ہیں۔ امیدواروں کے لیے الاٹ شدہ میڈیکل کالج میں اصل تعلیمی دستاویزات کے ساتھ جوائننگ دینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی
اوپن میرٹ پر ایم بی بی ایس کیلئے کم سے کم میرٹ 93.297 فیصد رہا
سب سے زیادہ میرٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور سب سے کم منڈی بہاوالدین الدین کے نئے میڈیکل کالج کا رہا
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.3697 فیصد رہا
19 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3,796 سیٹیں ہیں
علامہ اقبال میڈیکل کالج 94.875، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا میرٹ 94.3917 فیصد رہا
نشتر میڈیکل کالج ملتان 94.1889، راولپنڈی میڈیکل کالج کا میرٹ 94.0131 فیصد رہا
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور 93.8972، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 93.7121 فیصد رہا
فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور 93.7106، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 93.5636 فیصد رہا
گوجرانوالہ میڈیکل کالج 93.5045، ساہیوال میڈیکل کالج کا میرٹ 93.4773 فیصد رہا
خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ 93.4717، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 93.4394 فیصد رہا
سرگودھا میڈیکل کالج93.4227، ڈی جی خان میڈیکل کالج کا میرٹ 93.3694 فیصد رہا
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان 93.3583، نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ 93.3561 فیصد رہا
اس سال نئے بننے والے مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کا کم سے کم میرٹ 93.3121 فیصد رہا
سب سے کم میرٹ اس سال شروع ہونے والے میڈیکل کالج رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین کا 93.297 فیصد رہا
یو ایچ ایس نے اوورسیز سمیت مختلف کوٹہ سیٹوں پر داخلوں کی بھی سلیکشن لسٹیں جاری کردیں
اوورسیز کیٹگری پر کم سے کم میرٹ 87.4717 فیصد رہا
سپیشل طلبہ کی سیٹوں پر میرٹ 89.9609، پسماندہ اضلاع کیٹگری پر 88.3778 فیصد رہا
ریسیپروکل کیٹگری میں 93.3293 اور چولستان کیلئے مخصوص سیٹ پر میرٹ 93.1591 فیصد رہا
یو ایچ ایس نے منتخب امیدواروں کو فیس جمع کروانے کے لیے 21 نومبر تک کی مہلت دے دی
امیدوار داخلہ پورٹل سے فیس چالان ڈاؤن لوڈ کر کے آن لائن فیس جمع کرواسکتے ہیں
امیدواروں کیلئے الاٹ شدہ میڈیکل کالج میں اصل تعلیمی دستاویزات کے ساتھ جوائننگ دینا بھی لازمی ہے
ترجمان یو ایچ ایس
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل