Wednesday, November 18, 2026
 

کراچی؛ شوہر کی دوسری شادی کی جھوٹی اطلاع پر دو بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی

 



صفورا عبدللہ شاہ غازی گوٹھ کی رہائشی دو بچوں کی ماں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کی جھوٹی اطلاع ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی چیز (کالا پتھر) کا پانی پی کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سفورا عبداللہ شاہ غازی گوٹھ جی 17 بس اسٹاپ کے قریب بلاک بی مکان نمبر B/45 کی رہائشی خاتون نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی، متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 32 سالہ صائمہ زوجہ فیاض احمد کے نام سے کی گئی، جو بچوں کی ماں تھی، مقتولہ کا شوہر محنت مزدوری کرتا ہے۔ سچل تھانے کی ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ مقتولہ صائمہ کو کسی اس کے جاننے والے نے آکر اطلاع دی کہ تمھارے شوہر نے دوسری شادی کر لی جس پر دلبرداشتہ ہوگئی اور شوہر سے کچھ بھی پوچھے بغیر اس نے کالا پتھر کا پانی پی لیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مقتولہ کی جب حالت غیر تھی تو اس کا شوہر گھر پہنچ گیا اور کالا پتھر کا پانی پینے کی وجہ معلوم کی تو خاتون نے اس کی دوسری شادی کے بارے میں بتایا، جس پر شوہر نے اسے بتایا کہ کسی نے غلط اطلاع دی ہے اور اس نے کوئی شادی نہیں کی تاہم اس وقت تک دیر ہو چکی تھی اور خاتون کچھ ہی دیر میں دم توڑ گئی۔ ڈیوٹی افسر کے مطابق متوفیہ کے شوہر نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اس کے شوہر کے حوالے کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل