Wednesday, November 18, 2026
 

ایمن خان اور منیب بٹ کا کراچی کو جیل کہنے پر حنا الطاف کو دوٹوک جواب

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اداکارہ حنا الطاف کے کراچی کو جیل قرار دینے والے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کر دیا۔ حال ہی میں برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دونوں فنکاروں سے حنا الطاف کے متنازع بیان سے متعلق سوال کیا گیا کیونکہ حنا الطاف نے کچھ عرصہ قبل کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے شہر کو جیل سے تشبیہ دی تھی۔         View this post on Instagram                       ایمن خان کا کہنا تھا کہ خواتین اب پہلے سے زیادہ بااختیار ہو رہی ہیں اور انہیں ذاتی طور پر کراچی میں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا، تاہم ممکن ہے حنا الطاف کا تجربہ مختلف رہا ہو۔ منیب بٹ نے بھی حنا الطاف کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       دونوں فنکاروں کے بیانات پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ایمن اور منیب کو اپنی مراعات یافتہ حیثیت کا احساس کرنا چاہیے، جبکہ دیگر نے حنا الطاف کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل