Loading
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کا تشدد کے باعث جاں بحق ہونے کے کیس کی پیروی کیلئے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی دو رکنی ٹیم نامزد کردی گئی۔
محمد واجد منیر اور محمد وقاص ہرل اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کیے گئے، پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری سمیت تمام قانونی مراحل میں پولیس کی راہنمائی کرے گی۔
مقدمہ کی حساسیت کے باعث پراسکیوشن کی ٹیم تعینات کی گئی، پراسکیوٹر کی ٹیم تفتیشی افسر اور پولیس افسران سے رابطہ میں رہے گی۔
پولیس کیجانب سے گرفتار 2 ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، خاتون اور مرد ملزم دونوں 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل