Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے پانچ کیسوں میں جواب جمع نہ کرانے پر جسٹس انعام امین منہاس برہم ہوگئے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ لگاتار پانچواں کیس ہے جس میں سی ڈی اے کی جانب سے کوئی کمنٹس جمع نہیں کرائے گئے۔ عدالت نے ڈائریکٹر سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ کتنا عرصہ ہوگیا ہے آپ کو نوکری کرتے ہوئے؟ جس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ 20 سال ہوگئے ہیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ اتنے سال بیٹھ کر کیا کیا ہے؟، کیوں لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں؟، آپ اس لئے بیٹھے ہیں تاکہ لوگوں کو اس طرح تنگ کیا جائے، میں آپ کو جیل بھیج دوں گا، اڈیالہ جیل دور نہیں ہے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے سی ڈی اے کے وکیل کو طلب کرلیا اور کہا کہ سی ڈی اے کا کوئی والی وارث ہے یا نہیں، ان کا بیوروکریٹک رویہ دیکھیں، سی ڈی اے کے وکیل کو بلائیں ورنہ کل چیئرمین سی ڈی اے کو بلا لوں گا، میں ابھی اسی وقت توہین عدالت کی کاروائی شروع کردوں گا۔
سی ڈی اے کے وکیل عامر لطیف گل عدالت میں پیش ہوگئے، انہوں نے کہا کہ عدالت کچھ وقت دے ہم جواب جمع کرا دیتے ہیں، عدالت نے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل