Wednesday, November 18, 2026
 

اسلام آباد میں حرام گوشت کے بڑے ٹھکانے کا انکشاف، گدھے، کتے کچھوے، گیدڑ اور پینگولین بھی برآمد

 



اسلام آباد کے ڈی چودہ میں حرام گوشت کے ایک اور ٹھکانے کا انکشاف ہوا جب کہ  مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 12 زندہ گدھے، 5 کتے اور 17 کچھوے برآمد ہوئے، یک مردہ گدھا، ایک گیدڑ اور پینگولین بھی برآمد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران آٹھ سو کلو حرام گوشت برآمد وہا، گوشت اور گدھے کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ حرام گوشت موقع پر تلف کردیا گیا جب کہ  زندہ جانور وائلڈ لائف کے حوالے کردئے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل