Wednesday, November 18, 2026
 

جی ٹی اے 6 کا دنیا بھر میں جنون، ریلیز سے پہلے ہی اربوں ڈالر کما لیے

 



دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز ’گرینڈ تھیفٹ آٹو‘ کے نئے گیم ’جی ٹی اے 6‘ نے ریلیز سے دو روز قبل ہی مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل کر لی۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق مارکیٹ ریسرچ کمپنی سینسر ٹاور نے تخمینہ ظاہر کیا ہے کہ جی ٹی اے 6 کے پیشگی آرڈرز سے اب تک تقریباً ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ گیم کی ایک کروڑ 58 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ The highly anticipated “Grand Theft Auto VI” has already surpassed $1.5 billion in revenue, according to estimates by market research firm Sensor Tower. The firm’s estimates show most sales, about 75%, are for the PlayStation edition of the game, while the remaining quarter… pic.twitter.com/pRJh7tfLTL — Forbes (@Forbes) November 17, 2026 رپورٹ کے مطابق تقریباً 75 فیصد پیشگی آرڈرز پلے اسٹیشن جبکہ 25 فیصد ایکس باکس کے لیے کیے گئے ہیں۔ جی ٹی اے کی کمپنی ٹیک ٹو نے پیشگی آرڈرز کے حتمی اعدادوشمار جاری نہیں کیے، تاہم کمپنی کے مطابق گیم کی طلب ابتدائی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ جی ٹی اے 6 رواں سال کے اختتام تک 3 ارب ڈالر کی فروخت کا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل