Wednesday, November 18, 2026
 

ریاض کی جانب حوثیوں کا کروز میزائل، سعودی اتحاد نے فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

 



ریاض: سعودی قیادت میں قائم یمن اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دارالحکومت ریاض کے علاقے کی جانب داغا گیا حوثیوں کا کروز میزائل فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بدھ 18 نومبر کو جاری بیان میں بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی سمت ایک کروز میزائل داغا گیا تھا، جسے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔ اتحاد کے ترجمان نے میزائل کو تباہ کرنے کی تصدیق کی، تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میزائل کہاں سے داغا گیا تھا، اسے کس مقام پر روکا گیا یا اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ التحالف: اعتراض وتدمير صاروخ طواف (كروز) أطلقته الميليشيا الحوثية الإرهابية باتجاه منطقة الرياض. pic.twitter.com/HoBbPKQNrS — المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) November 18, 2026 تاحال حوثیوں کی جانب سے اس میزائل حملے کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل