Loading
بھارت میں ایک دلہا اپنی شادی کے موقع پر لگژری گاڑی یا گھوڑے کے بجائے بلڈوزر پر سوار ہو کر دلہن کے گھر پہنچ گیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پیش آیا جہاں عبدالکلام نامی نوجوان نے اپنی بارات کے لیے روایتی سواری کے بجائے جے سی بی بلڈوزر کا انتخاب کیا۔
دلہا روایتی عروسی لباس اور سہرا پہنے بلڈوزر پر سوار ہو کر دلہن کے گھر روانہ ہوا تو راستے میں سیکڑوں افراد یہ انوکھا منظر دیکھنے جمع ہو گئے۔
View this post on Instagram
رپورٹ کے مطابق ابتدا میں دلہے کی بارات لگژری گاڑی میں لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاہم عبدالکلام نے بلڈوزر پر جانے کی ضد کر دی۔
اہل خانہ اور دیگر افراد نے اسے فیصلہ بدلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے فیصلے پر قائم رہا۔
دلہے کی انوکھی سواری کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جہاں یہ غیر معمولی بارات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل