Loading
پاکستان آرمی نے فتح-3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، فتح-3 جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹم سے لیس ہے۔
میزائل سپرسانک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-3 میزائل پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل استعداد اور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا، میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی توازن مزید مستحکم ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا، صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح-3 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی اور قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور محنت کو سراہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل