Wednesday, November 18, 2026
 

این سی سی آئی اے کے مقدمہ میں گرفتار صحافی شاہد میتلا کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

 



جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت نے این سی سی آئی اے کے مقدمہ میں گرفتار صحافی شاہد میتلا کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دو روز میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا۔  این سی سی آئی اے بلوچستان  نے گرفتار صحافی شاہد میتلا کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے7 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ ایڈوکیٹ حبیب حنظلہ کیجانب سے راہداری ریمانڈر کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ جب ملزم کو دوسرے  شہر میں ریمانڈر پر لیکر جانا ہو تو پولیس رولز کے تحت ہوم آفس کے تحت کوآرڈینیشن لازمی ہے۔ شاہد میتلا کے مطابق انہوں نے بی ایل اے کیخلاف متعدد ٹویٹس کی ہیں انکو بلوچستان میں خطرہ ہے، ہمیں ابھی تک ایف آئی آر ہی فراہم نہیں کی گئی۔ اسی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ دو روز میں شاہد میتلا کو متعلقہ عدالت پیش کیاجائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل