Wednesday, November 18, 2026
 

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا برقرار رہنے کے قوی امکانات ہیں، طارق فضل چوہدری

 



وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی برقرار رہنے کے قوی امکانات ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میرٹ پر دلائل دینے کے بجائے مقدمے کو تاخیر کا شکار کرنے کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سیاست کی جا رہی ہے اور مختلف الزامات کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وکلا کو چاہیے کہ عدالت میں ٹھوس قانونی نکات اور شواہد کی بنیاد پر دلائل دیں۔ جتنے مرضی تاخیری حربے استعمال کیے جائیں، عدالتیں فیصلہ میرٹ کے مطابق کریں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل