Loading
چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے 873 مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات اور طبی مشاورت فراہم کی۔
کیمپ سے مجموعی طور پر 205 مرد، 523 خواتین اور 135 بچوں نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے اس موقع پر 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
فری میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کے 84 الٹراساؤنڈ، 162 لیبارٹری ٹیسٹ، 28 ایکسرے اور 69 ای سی جی کیے گئے۔ خواتین اور بچوں کو خصوصی طبی توجہ دی گئی، جبکہ بریسٹ کینسر، ذاتی صفائی اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
مقامی آبادی نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اس اقدام کو صحتِ عامہ اور عوامی فلاح کے لیے قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل