Thursday, November 19, 2026
 

کراچی؛ ہوٹل پر طلبہ سمیت 4 افراد سے موبائل فون چھیننے کی فوٹیج سامنے آگئی

 



نارتھ ناظم آباد بلاک بی کے علاقے میں کالج کے طلبہ سمیت 4 افراد سے دن دہاڑے لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں کالج یونیفارم میں ملبوس 3 طلبہ کو چائے کے ہوٹل کے باہر کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزم اچانک وہاں پہنچا اور پہلے قریب بیٹھے ایک شخص سے موبائل فون چھینا۔ بعد ازاں ملزم نے کالج یونیفارم میں بیٹھے تینوں طلبہ سے بھی موبائل فون چھینے اور با آسانی فرار ہوگیا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل پیش آنے والی اس واردات سے متعلق نارتھ ناظم آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل