Loading
ناجائزطالبان رجیم میں افغانستان سےمنشیات اسمگلنگ اور بڑھتی دہشتگردی سے ہمسایہ ممالک شدید متاثرہورہے ہیں.
ایرانی جریدہ ایس این این اور افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق
ایرانی بارڈر گارڈز نے تائیباد سرحد پر افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی.
ایرانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان اسمگلروں سے55 کلوگرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا.
ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد مسلح اسمگلر موٹر سائیکل اور سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے.
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایرانی حکام نے افغانستان سے یورپ اور خلیجی ممالک اسمگل کی جانے والی 3 ہزار 663 کلوگرام آئس ضبط کی.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل