Thursday, November 19, 2026
 

علی رحمٰن خان کا نیا لک دیکھ کر مداح حیران، ہالی ووڈ اداکاروں سے موازنہ

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔ ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے علی رحمٰن خان حال ہی میں ایک تقریب میں منفرد انداز میں نظر آئے جہاں ان کے لمبے بالوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اداکار تقریب میں سوٹ پہنے شریک ہوئے جبکہ ان کے ساتھ معروف اداکارہ اور دوست اریبہ حبیب بھی موجود تھیں۔ علی رحمٰن خان کی نئے انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین نے ان کا موازنہ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات سے شروع کر دیا۔ ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ جان وِک کا پی ٹی اے سے بلاک شدہ ورژن ہے؟ جبکہ ایک اور صارف نے انہیں معروف موسیقار جان لینن سے تشبیہ دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل