Loading
آسٹریلوی کرکٹ میں 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے۔
کیمرون بینکرافٹ کی جانب سے 4 ہزار الفاظ پر مشتمل تفصیلی بیان سامنے آنے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے واقعے سے لاعلمی کے اپنے سابقہ موقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔
بینکرافٹ نے اپنے بیان میں جنوبی افریقا کے خلاف پورٹ الزبتھ اور کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے متعلق کئی اہم تفصیلات بیان کی ہیں۔
ان کے انکشافات عثمان خواجہ کے اس دعوے کی بھی تائید کرتے ہیں کہ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کو اس معاملے کا علم تھا۔
کمنز کے ایجنٹ نیل میکسویل نے کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمنز گزشتہ آٹھ برس سے اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ان کے بیان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ان کے مطابق کمنز نے ٹیم کی ساکھ بحال کرنے کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔
دوسری جانب بینکرافٹ نے کہا کہ کمنز کی حالیہ پریس کانفرنس نے انہیں غصے، دھوکے اور تنہائی کا احساس دلایا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے معاملے کے مختلف پہلو سامنے لانے کے لیے آزاد فورم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں 2018 کے دورے میں شامل افراد اپنا مؤقف پیش کرسکیں گے۔ تاہم ادارے کے مطابق مزید پابندیوں کا امکان نہیں ہے۔
سابق کوچ ڈیرن لی مین نے بھی تازہ انکشافات کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل