Loading
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام معاملات کا حل باہمی مشاورت سے نکالنے پر اتفاق کیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور ملاقات کے موجودہ سیاسی حالات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔
ایوان صدر کے مطابق پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں اور اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل