Loading
بنگش کالونی میں گھر میں فائرنگ کرکے بہن بھائی کو قتل اور ایک بہن کو زخمی کرنے والے پڑوسی کو پولیس نے 12 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا، ملزم نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کردی تھی۔
تھانہ پیرو دھائی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بدھ کی رات کو پیش آیا تھا، بدھ کی صبح احتشام کا اپنے پڑوسیوں سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا، اسی رات احتشام اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر آیا اور 30 بور پستول سے فائرنگ کردی، جس سے ایک گولی راشد محمود کو سینے میں لگی دوسری گولی بہن رابعہ کے چہرے پر لگی اور تیسری گولی ایک اور بہن عابدہ کو لگی۔
پولیس نے بتایا کہ راشد محمود موقع پر جاں بحق ہوا تھا، جبکہ رابعہ ہسپتال میں دوران علاج خالق حقیقی سے جاملی اور تیسری بہن عابدہ کا علاج کیا جارہا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوا تھا جس کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل