Thursday, November 19, 2026
 

اسرائیل میں انتہاپسند یہودیوں کا مسجد پر آتش گیر مادے سے حملہ؛ آگ بھڑک اُٹھی

 



اسرائیل میں یہودی انتہا پسندوں نے ایک مسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی جب کہ عمارت کے قریب عبرانی زبان میں انتقامی نعرے بھی لکھ دیئے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی علی الصباح ریاست کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں دہی میں پیش آیا۔ اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ داخلی سلامتی کے ادارے شن بیت کو بھی تفتیش میں شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ מתקרבים עם ג'ריקן ואז נמלטים: התיעוד שקדם לשריפת המסגד בכפר דחי סמוך לעפולה אורלי אלקלעי (צילום: סעיף 27א לחוק זכויות היוצרים) pic.twitter.com/ITbdn5Fy6e — כאן חדשות (@kann_news) November 19, 2026 مسجد کے امام شیخ خالد زوابی نے بتایا کہ تین نقاب پوش افراد قریبی جنگلات کی جانب سے آئے اور لوہے کے دروازوں کے باعث اندر داخل ہونے میں ناکامی پر کھڑکی توڑ کر آتش گیر مواد پھینک دیا۔ آتش گیر مادے کی وجہ سے مسجد کے اندر آگ بھڑک اُٹھی اور مسجد کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا تاہم مسجد کمیٹی اور علاقہ مکینوں نے آگ کو وسیع پیمانے پر پھیلنے سے روک لیا۔ مسجد کے قریب تحریر کیے گئے نعروں میں مغربی کنارے میں مارچ کے دوران ہلاک ہونے والے یہودی آبادکار یہودا شرمن کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔ تغطية صحفية: مستوطنون يعتدون على مسجد في قرية الدحي بمرج بن عامر قرب العفولة، ويخطون عبارات "تدفيع الثمن" على جدرانه ويحرقون أجزاءً منه. pic.twitter.com/xwBnMBPZkA — الجرمق الإخباري (@aljarmaqnet) November 19, 2026 عرب رکن پارلیمان احمد طیبی نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو عرب آبادی کے خلاف نفرت انگیز بیانات کے باعث سیاسی اور اخلاقی طور پر ذمہ دار قرار دیا۔ عرب جماعت رعام کے سربراہ منصور عباس نے بھی واقعے کو نفرت انگیز جرم اور مقدس مقام کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مستوطنون يُضرِمون النار في مسجدٍ بقرية الدحي وإمام المسجد خالد زعبي يتحدث عن الجريمة الإرهابية للتفاصيل: https://t.co/4hEV0X7b2o pic.twitter.com/7OiB0Ax05D — موقع عرب 48 (@arab48website) November 19, 2026 اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپید نے بھی مسجد کو آگ لگانے کی مذمت کرتے ہوئے عرب شہریوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات روکنے پر زور دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل