Loading
لاہور میں معروف گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر قبضے کی کوشش کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے گھر پر مبینہ طور پر مسلح افراد کی جانب سے حملے اور اسلحے کے زور پر قبضے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔
گلوکارہ کے مطابق نعمان، فیصل اور دیگر افراد نے گھر پر قبضے کی کوشش کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
واقعے کے حوالے سے شازیہ منظور نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ فیاض رامے کے توسط سے تھانہ ملت پارک میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں پولیس سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل