Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک شخص نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی سٹی کٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ امیر بخش جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت کی گئی۔ ایس ایچ او سکھن عرفان علی سہتو کے مطابق حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسرے واقعے میں سولجر بازار کے علاقے گارڈن نشتر روڈ پر واقع بانو پلازہ کی چوتھی منزل سے گر کر 35 سالہ کاشف لد مرسلین جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا کے مطابق متوفی کے ورثا نے موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کے بغیر لاش وصول کرلی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل