Friday, November 20, 2026
 

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر دی راک کا واپسی سے متعلق اہم اعلان!

 



ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین ’دی راک‘ جانسن نے سروائیور سیریز میں واپسی کا اعلان کردیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں ان کے ڈیبیو کو 30 سال مکمل ہونے پر گزشتہ چند ہفتوں سے خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دی راک نے بھی اس موقع پر نئی مرچنڈائز اور خصوصی ریلیزز متعارف کرائی ہیں۔ اب انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسی ایونٹ میں شرکت کریں گے جہاں سے انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں بطور ریسلر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 54 سالہ دی راک نے پیٹ میکافی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز چیمپئن واپس آ رہا ہے، وہ اگلے ہفتے سروائیور سیریز میں سب سے ملاقات کریں گے۔ وہ دنیا کی کسی بھی چیز کے لیے یہ ایونٹ نہیں چھوڑ سکتے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سروائیور سیریز میں شرکت کے لیے ہیوسٹن جا رہے ہیں اور اس موقع کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔ دی راک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نئی فلم ’جُمانجی‘ کے تشہیری دورے کو بھی اپنی واپسی کے لیے مؤخر کروایا۔ ان کے مطابق انہوں نے تقریباً تین ماہ قبل سونی سے بات کرکے دورے کا شیڈول چند دنوں کے بجائے ایک ہفتے تک آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی تاکہ وہ اس اہم ایونٹ میں شرکت کرسکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل