Friday, November 20, 2026
 

لاہور میں امریکا پلٹ شہری کا چھریوں کے وار سے قتل

 



لاہور کے علاقے چوہنگ میں امریکی پلٹ پاکستانی شہری کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جو مقتول کا بھائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہنگ پولیس نے مقتول کے بھائی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ایف آئی آر میں ملزم کے بیٹے اور بیوی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیٹی کی شادی کیلئے پاکستان آئے امریکی نژاد شہری کوبھائی نے پیسوں کیلئے قتل کیا جبکہ ملزم اور اسکے بیٹے نے چھری کے وار کیے۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ بھائیوں کے درمیان مالی لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم جمشید انجم ججہ نے اپنے دو بھائیوں سہیل انجم ججہ اور نفیس انجم ججہ پر چھری سے حملہ کیا، چھری کے وار سے دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ امریکا پلٹ 55 سالہ شہری سہیل انجم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ دوسرا زخمی نفیس انجم زیر علاج ہے۔ چوہنگ پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمشید انجم ججہ کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل