Loading
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان کے زیر قبضہ اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن ‘ردالفتنہ- 3’ کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور ضلع مستونگ میں 2 مختلف بڑی کارروائیاں کی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مستونگ میں دونوں کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے، پہلی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں دوسری کارروائی کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا اور فتنۃ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
کارروائی کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل کلیئر کرالیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل