Loading
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کو فٹبال میچ کھیلنے کا شوق مہنگا پڑ گیا، میچ کے دوران ممدانی اپنا پاؤں زخمی کر بیٹھے جس کی وجہ سے انہیں بیساکھیوں کا سہارا لینا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی پریس ٹیم کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ کھیلتے ہوئے پاؤں زخمی کر بیٹھے۔ ان کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی، تاہم میئر خود زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں 6 سے 8 ہفتے تک حفاظتی بوٹ پہننے کی ہدایت کی ہے جبکہ میدان میں مکمل واپسی میں 9 ماہ لگ سکتے ہیں۔
صحافی نے ممدانی سے پوچھا کہ کیا انہوں نے میچ سے پہلے وارم اَپ کیا تھا؟ اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ نہیں، وارم اپ تو نہیں کیا تھا لیکن میچ شروع ہوتے ہی میں نے ایک گول کر دیا لیکن جوش میں یہ بھول گیا کہ اب میری عمر 35 سال ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل