Loading
صدرِ آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے 5 آرڈیننسز اور 12 بلوں کی منظوری دیدی،صدر نے خیبر پختونخوا کیلیے پانچ آرڈیننس جاری کر دیے ہیں جن کے ذریعے خیبر پختونخوا کے قانون سازی اور انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، صوبائی اراکین اسمبلی سے کئی اہم مراعات چھین لی گئی ہیں جن میں حفاظتی حراست کے خلاف تحفظ بھی شامل ہے۔
ان آرڈیننس کے ذریعے ایگزیکٹو کمیٹیوں کو وسیع اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں اور ان پر عمل درآمد کے لیے فوجی فارمیشنز کی سفارش کریں۔
یہ نئی قانون سازی صوبے میں 11 اکتوبر کو ایمرجنسی کے نفاذ اور اس کے بعد ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کے قیام کے بعد سامنے آئی ہے، جو 12 اضلاع کی نگرانی کرے گی جن میں سابق قبائلی اضلاع بھی شامل ہیں، جہاں حکام کے مطابق سنگین سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔
دو آرڈیننس ان مخصوص اضلاع اور صوبے کے باقی اضلاع میں خصوصی منصوبوں کے لیے الگ الگ قانونی ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں، جن کے تحت ان کی منصوبہ بندی، منظوری، عمل درآمد اور نگرانی خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ایگزیکٹو کمیٹیوں کے تحت ہوگی۔
خیبر پختونخوا سپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع) ، خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ) کی منظوری دے دی گئی۔
خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) ترمیمی آرڈیننس 2026 ، خیبر پختونخوا سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2026،خیبر پختونخوا سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکی تنخواہوں، الائونسز اور مراعات آرڈیننس 2026کی منظوری دی گئی۔
صدرِ نے مختلف شعبوں سے متعلق 12 بلوں کی منظوری دے دی، منظور کیے گئے بلوں میں اعلیٰ تعلیم، تعلیمی اداروں، سائنسی تحقیق، ثقافت، مذہبی امور اور سیاحت سے متعلق قوانین میں ترامیم شامل ہیں۔
صدرِ نے آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) ترمیمی بل 2026، پاکستان سٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026، ایریا آف سٹڈی سینٹرز ترمیمی بل اور سینٹرز آف ایکسی لینس ترمیمی بل کی منظوری دی۔ اسی طرح فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026 اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2026 بھی منظور کر لیے گئے، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ ترمیمی بل 2026 اور نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔
صدرِ مملکت نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026،این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026 ،صدرِ مملکت نے پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026، پاکستان ٹورسٹ گائیڈز (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دے دی۔
مزید برآں لبنان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر جنرل جوزف عون کے نام اپنے خط میں صدر کا کہناتھا کہ لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل