Loading
شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ پر بچہ جیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق خاتون کی لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جس کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ حادثے کے ذمہ دار نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل