Loading
رینجرز نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں زین العابدین، شایان، اکبر عرف شانی اور راشد رشید شامل ہیں جن کے قبضے سے 5 عدد پستول، 1عدد رپیٹر،1عدد 12 بور رائفل بمعہ ایمونیش، چھینے گئے 39 عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملیر اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان نے حال ہی میں گونگا گوٹھ میں نجی بینک کے دو ملازمین سے 75 ہزار روپے اور 2 عدد موبائل فون چھینے جبکہ جام گوٹھ روڈ پر شہری سے 1عدد موٹرسائیکل، موبائل فون اور 10ہزار نقدی بھی چھینی۔
گرفتار ملزم زین العابدین گرفتاری سے بچنے کے لیے عسکری ادارے کا جعلی کارڈ استعمال کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔
گرفتار ملزمان کو بمع اسلحہ و ایمونیشن اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل