Monday, November 23, 2026
 

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

 



ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی سہولت کاری سے پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل اور کاروباری وفد اسلام آباد میں بزنس فورم میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس اہم دورے کے دوران  پرتگال وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے زیر اہتمام پاک پرتگال بزنس فورم 23 نومبر2026 کواسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ بزنس فورم کا مقصد پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ ایس آئی ایف سی نے فورم کے انعقاد اور انتظامات کے لیے دونوں ممالک کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ  بھی تشکیل  دیدیا ہے۔ پاک پرتگال بزنس فورم دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، کاروباری روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل