Monday, November 23, 2026
 

بلوچستان بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

 



بی ایس ڈی آئی کے تحت بلوچستان بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں صوبے بھر کے لیے مجموعی56 ارب روپے کی لاگت کے4 ہزار63 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ بی ایس ڈی آئی کا مقصد بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی ضروریات پوری کرنا اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے۔ بی ایس ڈی آئی کے تحت تعلیم، صحت، زراعت، سڑکوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کے متعدد منصوبوں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کی تعمیر، بحالی اور تزئین و آرائش کے کئی منصوبوں پر بھی کام مکمل ہو چکا ہے۔ بلوچستان میں سالانہ 8ہزار سے زائد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کے لیے آئی ٹی حب قائم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے شہریوں نے بی ایس ڈی آئی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو احسن اقدام قرار دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل