Monday, November 23, 2026
 

سندھ پولیس کے 4 افسران کو اضافی چارج سونپ دیا گیا

 



آئی جی سندھ نے 4 پولیس افسران کو اضافی چارج سونپ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے گریڈ 18 کے 4 پولیس افسران کو اضافی چارج سونپ دیا۔ مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس پر 4 پولیس افسران کے جانے سے خالی ہونے والی سیٹوں پر اضافی چارج دیئے جانے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق کو ایس ایس پی ڈسٹرکٹ دادو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ ایس ایس پی حیدر آباد شاہزیب کو ایس پی ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار ، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے محمد مراد کو ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) جبکہ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی) ویلفیئر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) محمد شعیب کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی) ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل