Loading
وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سید افتخار گیلانی کی ملاقات آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے.
وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا.
وزیر اعظم وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کردہ 100 روزہ ترقیاتی پروگرام میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کا آزاد جموں وکشمیر کے ترقیاتی پروگرام میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل