Tuesday, November 24, 2026
 

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کا 16 دسمبر کو وطن واپسی کا ارادہ

 



بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے بھارت میں دو سال سے زائد عرصہ جلاوطنی گزارنے کے بعد 16 دسمبر کو وطن واپس آنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے یومِ فتح کے موقع پر ڈھاکا واپسی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ان کے ترجمان سید معظم علی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نئی دہلی سے ڈھاکا واپس لانے کے لیے قومی فضائی کمپنی بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کا طیارہ فراہم کیا جائے۔ شیخ حسینہ 5 اگست 2024 کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں حکومت ختم ہونے کے بعد بھارت چلی گئی تھیں۔ ان کی 15 سالہ حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر شیخ حسینہ وطن واپس آئیں تو انہیں گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں ایک خصوصی ٹریبونل انہیں 2024 کی احتجاجی تحریک کے دوران مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے مقدمے میں غیر حاضری میں سزائے موت سنا چکا ہے، تاہم شیخ حسینہ الزامات مسترد کرتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل