Loading
ملائیشیا نے میانمار سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار 500 سے زائد تارکین وطن کو آئندہ دسمبر میں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور پناہ گزینوں کے حامی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ یکم دسمبر کے بجائے 6 اور 7 دسمبر کو تین بحری جہازوں کے ذریعے تقریباً 1500 میانماری شہریوں کو واپس بھیجا جائے گا، جبکہ مزید 5303 افراد کو طیاروں کے ذریعے میانمار منتقل کیا جائے گا۔ فضائی سفر کے اخراجات میانمار کی حکومت برداشت کرے گی۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ میانمار میں فوجی تنازع، تشدد اور روہنگیا مسلمانوں کو درپیش خطرات کے باعث تارکین وطن کی واپسی ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
تنظیموں نے ملائیشیا کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو ایسے ملک واپس نہ بھیجا جائے جہاں اسے ظلم و تشدد یا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب ملائیشین حکومت کا مؤقف ہے کہ وطن واپسی کا عمل رضاکارانہ ہے اور میانمار نے واپس آنے والے شہریوں کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل